12 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) امارات ائیرلائن کی جانب سے 12 اور 26 جولائی کے درمیان پانچ ہندوستانی شہروں کے لئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جس کا مقصد امارات میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس گھر بھیجنا اور ہندوستان میں موجود امارات کے رہائشیوں کو متحدہ عرب امارات واپس لانا ہے۔
یہ پروازیں بنگلورو، دہلی، کوچی، ممبئی اور تروانانت پورم کے لئے چلائی جائیں گی جس میں مندرجہ ذیل شیڈیول ہو گا: بنگلورو، دہلی اور کوچی سے روزانہ 2پروازیں، ممبئی سے روزانہ تین جبکہ تروانانت پورم سے روزانہ ایک فلائٹ روانہ ہو گی۔ یاد رہے کہ ممبئی اور بنگلورو جانے والی پروازیں حکومتی منظوری سے مشروط ہیں۔
امارات ائیرلائن کی ویب سائٹ ، ٹریول ایجنٹس، امارات سیلز آفیسز یا رابطہ سینٹرز کے زریعے فلائٹس کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔ جبکہ جہاز میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کو داخلے کی تمام شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ صرف امارات میں پھنسے ہندوستانی شہری ہی دبئی سے پانچ ہندوستانی شہروں کا سفر کر سکتے ہیں