امارات اسکائی کارگو کی بیروت میں امدادی سرگرمیاں جاری، ایک لاکھ ساٹھ ہزار کلو سے زائد امداد کی ترسیل

بیروت دھماکوں کے ایک ماہ سے زیادہ کے بعد بھی امارات ائیر لائنز کی متاثرین کو  پہلی والی حالت پر دوبارہ لوٹانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں

28 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) بیروت دھماکوں کے ایک ماہ سے زیادہ کے بعد بھی امارات ائیر لائنز کی جانب سے متاثرین کو ان کی پہلی والی حالت پر دوبارہ لوٹانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس امدادی عمل کو اجتماعی طور پر کرنے کے لئے امارات ائیر لائنز کے صارفین کو اس امدادی عمل میں حصہ لینے کے لئے بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ امارات ایئرلائنز کے صارفین اس مقصد کیلئے نقد رقم یا سکائی وارڈز مائلز بھی عطیات کرسکتے ہیں۔

امارات ائیر لائنز کو اس متعلق ایک سو چالیس ممالک سے 12،000 سے زائد عطیات وصول ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں برطانیہ ، ہندوستان ، آسٹریلیا ، جرمنی ، امریکہ ، اٹلی ، نیوزی لینڈ ، تائیوان ، جاپان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

امارات ائیر لائن کی جانب سے ان عطیات کو آئیندہ دو ماہ میں بیروت دھماکے سے متاثرہ افراد کی امدادی کاروائیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا جبکہ امارات ایئرلائنز کی جانب سے 13 اگست کے بعد سے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار کلوگرام وزنی میڈیکل سپلائز ، خوراک اور دیگر اشیاء بیروت بھجوائی جا چکی ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: