الہوسن ایپ، جو کہ متحدہ عرب امارات کا سرکاری پلیٹ فارم ہے جس نے اب تک متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن کا ریکارڈ لکھا ہے ، کو ملک کی قومی ویکسین رجسٹری کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت صحت و روک تھام ، محکمہ صحت، ابو ظہبی اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مابین مشترکہ اقدام کے طور پر تیار کی گئی سوشل میڈیا ایپ الہوسن یا الحسن کا آغاز 25 اپریل ، 2020 کو کیا گیا تھا۔ اس ایپ کے زریعے کوویڈ19 کیسز،ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن کا ریکارڈ رکھا گیا۔ اس ایپ کو اماراتی شہری پلے سٹور یا ایپ سٹور سے فری ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
الہوسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اپنے موبائل نمبر اور اماراتی شناخت کے ساتھ رجسٹر ہونا ہو گا۔ اس ایپ میں آپ کا کوویڈ19 سٹیسٹس شو ہو گا جس کے زریعے حکام جان سکتے ہیں کہ آپ نے کوویڈ19 ٹیسٹ کب کروایا تھا یا ویکسن لگوا چکے ہیں یا نہیں۔ مزید برآں، آپ اپنی کوویڈ19 ٹیسٹنگ یا ویکسی نیشن کا سٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ ایپ فی الحال عربی ، انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے۔