احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے برقرار ہیں، متحدہ عرب امارات گورنمنٹ

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے برقرار ہیں، متحدہ عرب امارات گورنمنٹ

28  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے میڈیا بریفنگ ہوئی جس میں حکومت کی سرکاری ترجمان آمنہ الدحک الشمسی اور سلیم الذبی نے کوویڈ19 سے متعلق پیشرفت اور اس پر اٹھائے گئے اقدامات متعلق اپ ڈیٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی شعبوں کو کھلنے کی اجازت کے باوجود احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا لازمی رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے جرمانے بھی برقرار ہیں۔ 

قومی ڈس انفیکشن پروگرام کی تکمیل کے بعد متعلقہ حکام نے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خلاف ورزیوں میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی سمیت ماسک نا پہننا اور اجتماعات منعقد کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی لاپرواہی کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔ سرکاری اور نجی مقامات کے ساتھ ساتھ مکانات، کھیتوں میں بھی اجتماع پر پابندی ہے۔

اٹارنی جنرل کے فیصلے کے مطابق خلاف ورزی کو دوہرانے والے کے خلاف جرمانے میں دوگنا اضافہ کیا جائے گا۔ تیسری مرتبہ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا مزید برآں انہیں چھ ماہ کی قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے


یہ مضمون شئیر کریں: