02 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) اجمان ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ٹیم نے یکم نومبر 2020 سے امارات کے ہالوں ، ہوٹلوں اور مکانات میں منعقدہ شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی تقریبات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ ان تقریبات میں شریک ہونے والوں اور مدعو افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجمان پولیس کے کمانڈر انچیف اور ٹیم کے چیئرمین میجر جنرل شیخ سلطان بن عبد اللہ النعیمی نے کہا ہے کہ اس فیصلے میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ گھر میں منعقدہ تقریبات میں 200 افراد اور مقامات میں 50 افراد سے زیادہ نہیں ہونے چاہئے جب کہ صرف پانچ افراد کو ایک میز پر بیٹھنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شرکاء احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں جیسے ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا وغیرہ بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔