آج سے متحدہ عرب امارات میں آن لائن کلاسز شروع ہوں گی، محکمہ تعلیم

آج سے متحدہ عرب امارات میں آن لائن کلاسز شروع ہوں گی، محکمہ تعلیم

27 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) محکمہ تعلیم امارات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج سے فاصلاتی تعلیم کا نفاذ ہو گا۔

یو اے ای وزارت تعلیم نے منگل کے روز اپنے اعلان میں کہا ہے کہ 27 مئی بروز بدھ سے تمام سرکاری اور نجی اسکول جو وزارت کے نصاب کو فالو کرتے ہیں فاصلاتی تعلیم کا آغاز کریں گے۔

محکمہ تعلیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے اور تیسرے گریڈ کے طلباء کئے سمارٹ لرننگ پورٹل کے زریعے کلاسز تک رسائی صبح نو بجے سے شروع ہو گی جبکہ پہلے گریڈ کے طلباء کی کلاسز دن دو بجے سے شروع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے اور دوسرے گریڈ کے طلباء و طالبات کے لئے ایک ہفتے میں بیس کلاسز ہوا کریں گی جبکہ تیسرے گریڈ والے سٹوڈنٹس کے لئے ایک ہفتہ میں 25 کلاسز ہوا کریں گی۔

یہ تمام گریڈز کی کلاسز فاصلاتی تعلیم کے تحت سمارٹ لرننگ پورٹل کے زریعے ہوں گی جن کے اوقات کار اور تفصیلات محکمہ تعلیم کی جانب سے بتا دی گئی ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: