آج سے کچھ عوامی ساحل اور پارکس دوبارہ کھول دئیے گئے

آج سے کچھ عوامی ساحل اور پارکس دوبارہ کھول دئیے گئے

03 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی:ابوظہبی میں 40 فیصد صلاحیت کے ساتھ آج بروز جمعہ سے کچھ عوامی ساحل اور پارکس کھول دئیے گئے ہیں جبکہ اس دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کہا ہے کہ ساحل اور پارکس دوبارہ کھولے جانے کے اس پہلے مرحلے میں ام الامارت پارک، خلیگہ پارک ابوظہبی، العین میں سلیمی پارک،مدینت زید پبلک پارک شامل ہیں نیز کورنیچ پبلک ساحل، ہدیریت ساحل اور ال المرفہ ساحل شامل ہے۔

اگلے مرحلے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف زرائع ابلاغ کے زریعے کر دیا جائے گا۔ حکام کی جانب سے مختلف پابندیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں سمارٹ ہب کے زریعے پیشگی بکنگ شامل ہے۔ مزید برآں یہ کہ داخل ہونے پر الحسن ایپ کے زریعے کوویڈ19 کا نتیجہ بھی ظاہر کرنا ہو گا مزید یہ کہ درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔

 دو میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنا بھی لازم ہے نیز ماسک کا استعمال بھی لازمی کرنا ہو گا


یہ مضمون شئیر کریں: