ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے منتخب خدمات کے لئے اپنے اوقات کار بڑھا دئیے

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کے اسپتالوں میں  مریض اب میں صبح 8:30 بجے سے 08:30 بجے کے درمیان طبی مشاورت حاصل کرسکیں گے۔

08  اگست 2020: (جنرل رپورٹر)ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی ، ایس ای ایچ اے نے شیخ شاخبوت میڈیکل سٹی، شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اور توام اسپتال میں منتخب خدمات کے لئے نئے آپریٹنگ اوقات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام سے مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو ایڈجسٹ کرنے، انتظار کے اوقات کو کم کرنے اور صحت سے متعلق مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔

مریضوں کی بکنگ اور مشاورت میں زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کے لئے مریض اب اوپر ذکر کردہ کلینکس میں صبح 8:30 بجے سے 08:30 بجے کے درمیان طبی مشاورت حاصل کرسکیں گے۔ آپریشنل اوقات میں تبدیلی توم اسپتال میں پہلے ہی کی جا چکی ہے جبکہ شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اور شیخ شاخبوت میڈیکل سٹی میں نئی ٹائمنگ کا آغاز 9 اگست بروز اتوار سے ہو گا۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: