ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کا دو ویکسینیشن سینٹر کھولنے کا اعلان

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کا دو ویکسینیشن سینٹر کھولنے کا اعلان

13 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر نیٹ ورک ، ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سی ای ایچ اے) نے امارات ابوظہبی میں دو کوویڈ19 ویکسینیشن سنٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے جن میں سے ایک ابوظہبی اور ایک دبئی میں ہو گا۔ 

 ابوظہبی شہر میں ابوظہبی کروز ٹرمینل اور ال عین شہر میں ال عین کنونشن سنٹر میں واقع کوویڈ19 ویکسینیشن مراکز میں روزانہ 6 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی صلاحیت ہے اور یہ چار دن کے ریکارڈ وقت میں قائم ہوئے تھے۔ یہ مراکز متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) کی جانب سے ویکسین کے اندراج کے اعلان کے بعد قائم کیے گئے تھے جس کے بعد امارات ویکسین لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا ہے۔


 دبئی میں کوویڈ19 ویکسینیشن سینٹر دبئی پارکس اینڈ ریزورٹ فیلڈ ہسپتال میں واقع ہے اور اس میں روزانہ 3 ہزار افراد کو ویکسن لگانے کی گنجائش ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: