02 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سی ای ایچ اے) کے صحت مراکز نے کمیونٹی کے ممبروں کو مفت انفلوئنزا ویکسینیشن فراہم کرنا شروع کردی ہے جبکہ ابو ظہبی میں محکمہ صحت نے امارات میں صحت کے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفلوئنزا سے بچاؤ کے قطرے پلانے والوں کو ویکسین کے آن لائن سسٹم کے ذریعہ رجسٹر کریں اور ویکسینیشن کے نتیجے میں ہونے والے ضمنی اثرات کی اطلاع کے لئے بھی آن لائن ویکسینیشن سسٹم کو استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں محکمہ صحت نے اس افواہ کو رد کیا ہے کہ انفلوئنزا ویکسین ان لوگوں کو انفکشن کرتی ہے جو کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین انفلوئنزا وائرس کے غیر متعدی ذرات پر مشتمل ہے جو ذرات انسانی جسم کو وائرس کے خلاف لڑنے اور قوت مدافعت کے اضافہ میّ مدد فراہم کرتے ہیں۔ البتہ کچھ لوگوں کو ویکسین ملنے کے بعد فلو جیسی علامات جیسے ہلکا بخار اور پٹھوں میں درد پیدا ہوسکتا ہے اور یہ علامات معمولی ضمنی اثرات ہیں اور انفلوئنزا انفیکشن کا اشارہ نہیں ہیں۔