بوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے متحدہ عرب امارات کے تمام ہیلتھ مراکز، کوویڈ19 ڈرائیو مراکز اور ویکسینیشن مراکز میں فائزر بائیوٹیک کوویڈ19 ویکسین کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔
تمام مراکز میں سینوفرم ویکسن بھی دستیاب ہے۔ فائزر بائیوٹیک اور سونوفرم ویکسن، دونوں، اب ابوظہبی ، دبئی اور شمالی امارات کے 60 مراکز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد بائیو ٹیک ویکسن لگوا سکتے ہیں جبکہ سونوفرم ویکسین صرف 16 سال سے زیادہ عمر والوں کے لئے ہے۔
جو لوگ حال ہی میں کوویڈ19 سے متقثر ہوئے ہیں یا اسی طرح حاملہ خواتین یا ایسے افراد جن کو ویکسن سے الرجی ہے، وہ ویکسن لگوانے سے مستثنی ہیں۔