پہلی دفعہ ابوظہبی کی جانب سے مختلف کوویڈ19 ویکسینوں کو لگوانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ابوظہبی کے افراد کے پاس اب اختیار ہے کہ وہ چاہیں تو سینوفرم ویکسن کی دو خوراکوں کے بعد فائزر ویکسن لگوا سکتے ہیِں۔
سونوفرم ویکسین کو پچھلے سال ہی بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے منظور کیا گیا تھا جبکہ ابوظہبی نے رواں سال اپریل میں فائزر بائیو ٹیک ویکسن کو منظور کیا تھا۔ لہذا ، جن لوگوں نے سینوفرم ویکسین کی دو خوراکیں وصول کی ہیں وہ رضاکارانہ طور پر موبالالا ہیلتھ ویکسینیشن سنٹر میں فائزر بائیو ٹیک لے سکتے ہیں۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے فائزر بائیو ٹیک ویکسن کی "بوسٹر شاٹ" کے طور پر ان لوگوں کو اجازت دی ہے جن کو ابتدائی طور پر سونوفرم ویکسن لگ چکی ہے۔
اگر آپ سینوفرم ویکسن لے چکے ہیں اور اب آپ فائزر ویکسن کی بوسڑ شاٹ لگوانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپوائنٹمنٹ کا وقت ضرور لینا ہوگا۔ آپ کو ایک فارم فل کرنا ہو گا اور پھر یہ فارم کسی ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہو گا جو اس پر دستخط کرے۔ آپ اس فارم کو ملاقات کے دوران ضرور لائیں۔ اگر آپ پہلے سونوفرم ویکسن لے چکے ہیں تو آپ کو اس طرح فائزر ویکسین لگ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سینوفرم ویکسن کی دوسری خوراک کے تین ماہ بعد آپ فائزر ویکسین لے سکتے ہیں۔
بکنگ کرنے کے لئے آپ 8004959 پر کال کرسکتے ہیں یا پھر مندرجہ ذیل ای میل کے زریعے بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔