07 جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی سٹم سیلز سینٹر (اے ڈی ایس سی سی) نے کورونا وائرس پر نئی تحقیق میں سائنسی دریافت کے لحاظ سے معاون جدید ترین طبی آلے کی تنصیب کا اعلان کیا ہے۔ یہ جدید طبی آلہ کسی بھی نمونے کی گنتی اور درجہ بندی کر سکتاہے۔ مشرق وسطی میں یہ اپنی نوعیت کا واحد سائٹو میٹر ہے جس کی مالیت 3.6 ملین درہم ہے جس میں سرمایہ کاری کا مقصد انسداد کووڈ19 کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ اس سائٹو میٹر کی مدد سے مریض کی ہیومن سیلز کی پروفائل جلدی بن سکے گی۔
ترجمان اے ڈی ایس سی سی نے کہا ہے کہ اس جدید طبی آلے کے زریعے کورونا وائرس کے مریض میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے میں مدد مل سکے گی جس کے نتیجے میں ان سوالوں کے جواب بھی مل سکیں جو ابھی تک ہونے والی تحقیق میں سامنے نہیں آئے۔ اس میں کورونا مریض کے مرض کی شدت، وجوہات اور ان کے حل کے مختلف مراحل متعلق بھی جان سکیں گے۔اس نئے طبی آلے کو پیار سے "لمبورگینی" کا نام دیا گیا ہے۔