ابوظہبی نے مختلف ممالک اور علاقوں پر مشتمل گرین لسٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جہاں سے مسافر متحدہ عرب امارات میں قرنطینہ اقدامات کے بغیر داخل ہو سکتے ہیںچاہے انہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا نہیں۔
انڈونیشیا کو تازہ ترین اپ ڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کا اطلاق سوموار، 6 ستمبر سے ہو گا۔
پچھلے ہفتے ، ابوظہبی نے تمام بین الاقوامی مقامات سے ویکسین کے مسافروں کی آمد پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی تھی۔ ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اس وقت کہا تھا کہ تمام مسافروں کو روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ گرین لسٹ والے ممالک سے ویکسینیشن حاصل کرنے والے مسافروں کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور اگر امارات میں رہنا ہے تو چھٹے دن دوسرا ٹیسٹ بھی کروانا ہو گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ابو ظہبی میں گرین لسٹ سے آنے والے غیر ویکسین شدہ اور مستثنیٰ مسافروں کو ائیرہورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور چھٹے اور 9وے دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
گرین لسٹ میں شامل نہ ہونے والے مقامات سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور مزید ٹیسٹ چوتھے اور آٹھویں دن ہوں گے۔ گرین لسٹ سے نا شامل ہونے والے ممالک سے بغیر ویکسین والے مسافروں کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ ، 10 دن کے لیے قرنطینہ اور نویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔