16 جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر یہ اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں نقل و حرکت کی پابندی میں ایک ہفتے تک توسیع کر دی گئی ہے، آج 16 جون بروز منگل سے نافذ العمل ہو گی۔
اس پابندی میں ابوظہبی کے علاقوں (ابوظہبی، العین اور الذھرفہ) کے ساتھ ساتھ امارات کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت ابوظہبی کے تمام رہائشیوں پر ہوتا ہے۔
اہم شعبوں، ہنگامی طبی معاملات اور سامان و میل کے ملازمین کو خصوصی اجازت نامے کے ساتھ استثنی مل سکتا ہے۔ قومی نسبندی پروگرام کے اوقات کے مطابق ہر علاقے میں نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ اس اقدام کا مقصد توسیع شدہ نیشنل اسکریننگ پروگرام کو بڑھانا ہے۔ اجازت نامے کے لئے درخواست دینے کے لئے یہ ویب سائٹ وزٹ کریں: https://es.adpolice.gov.ae/en/movepermit