ابوظہبی نے 23 جون سے اپنے علاقوں کے درمیان نقل و حرکت پر عائد پابندیاں آسان کر دیں

ابوظہبی نے 23 جون سے اپنے علاقوں کے درمیان نقل و حرکت پر عائد پابندیاں آسان کر دیں

23   جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ19 نے ابوظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے اشتراک سے اعلان کیا ہے کہ 23 جون صبح 6 بجے سے امارات ابوظہبی کے تمام رہائشیوں کو اپنے علاقوں کے درمیان آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔

یہ اقدام ابوظہبی میں کوویڈ19 کے کیسز میں بہتری آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ تاہم اس دوران قومی نسبندی پروگرام کے اوقات جو شام 10 بجے تا صبح 6 بجے تک کے ہیں ان کو فالو کرنا لازمی ہو گا۔

امارات میں داخلے پر پابندی کو ایک ہفتے کے لئے مزید بڑھایا جا رہا ہے جبکہ سامان کی نقل و حرکت کرنے والوں اور اجازت نامہ رکھنے والے اس پابندی سے مستثنی ہیں۔

یاد رہے کہ ابوظہبی میں غیر رہائشی افراد کی نقل و حرکت پر ابھی بھی پابندی ہے۔

اجازت نامے کے لئے یہاں اپلائی کریں:

https://es.adpolice.gov.ae/en/movepermit

 



یہ مضمون شئیر کریں: