ابوظہبی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولرز کھولنے کے لئے ہدایات جاری

ابوظہبی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولرز کھولنے کے لئے ہدایات جاری

23جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لئے حفاظتی اقدامات کے ساتھ نجی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے جامع رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ تعلیم ابوظہبی نے ان پالیسیوں کو ہر ممکن حد تک جامع بنانے کے لئے اسکولوں، والدین کے نمائندوں، اساتذہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ گزشتہ کچھ مہینوں میں وسیع پیمانے پر کام کیا ہے۔اس حوالے سے پالیسیاں چار اہم جہتوں کے ارد گرد تیار کی گئیں ہیں: محفوظ کاروائیاں، تدریس اور تعلیم ، عملہ اور طلبا کی بھلائی اور برادری کی امداد۔

تعلیمی ہدایت کاروں کی جانب سے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کس طرح معاشرتی فاصلاتی عمل پر پورا اتر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہدایت کی گئی ہے کہ مناسب سامان ، اسکرینیں ، پارٹیشنز اور دیگر حفاظتی اقدامات نصب کریں۔ اور اعلی صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ، اسکولوں سے باقاعدگی سے تمام حصوں کو جراثیم کش ادوایات سے صاف رکھیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: