ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے تعاون سے کمیونٹی کے تمام ارکان کی صحت اور تحفظ کے لئے مثبت کیس سے رابطے میں رہنے والوں کے لئے ہوم قرنطینہ کرنے کے لیے رہنما قواعد کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
ویکسینیٹڈ افراد کو سات دن کے لئے قرنطینہ کرنا ہوگا اور چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اگر پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو وہ ساتویں دن رسٹ بینڈ ہٹا سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے اب تک ویکسین وصول نہیں کی انہیں بارہ دن کے لئے قرنطینہ کرنا ہوگا اور گیارہویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اگر پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو وہ بارھویں دن رسٹ بینڈ ہٹا سکتے ہیں۔
ہوم قرنطینہ پروگرام سے منسلک اور رجسٹرڈ افراد مفت واک ان پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور کوویڈ-19 پرائم اسسمنٹ سینٹرز، جن میں زید پورٹ، مفراق اسپتال، اے ڈی این ای سی (ابوظہبی سٹی)، ال عین کنونشن سینٹر، الخوبیاسی، الدھفرا کے مدینت زید کے ساتھ ساتھ الدھافرا کے تمام سیحا اسپتال شامل ہیں، وہاں سے رسٹ بینڈ ہٹا سکتے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)