ابوظہبی کا بنیاس اور العین کے علاقے ال آمیرہ میں بڑے پیمانے پر اسکریننگ مہم کا آغاز

ابوظہبی کا بنیاس اور العین کے علاقے ال آمیرہ میں بڑے پیمانے پر اسکریننگ مہم کا آغاز

12 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی حکام نے ابوظہبی کے بنیاس علاقے اور اسی طرح العین کے ال آمیرہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر کوویڈ19 اسکریننگ مہم چلائی ہے۔ ابو ظہبی میڈیا آفس کے اعلان کے مطابق دونوں علاقوں میں متعدد کیسز نکلنے کے بعد قبل از وقت ٹیسٹنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 

ابوظہبی ایمرجنسی ، بحران اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابو ظہبی محکمہ صحت اور ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کے اشتراک سے اسکریننگ کا آغاز کیا ہے۔ کمیٹی نے رہائشیوں سے صحت حکام سے ٹیسٹنگ کے عمل کے لئے مکمل تعاون کرنے اور کوویڈ19 کے تمام احتیاطی اقدامات کی تعمیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: