26 مئ 2020: (جنرل رپورٹر)ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے امارات کے ہوٹلوں اور ان کے ساتھ ریسٹورینٹس، ساحل، تالاب اور جیموں کو دوبارہ کھولنے کی منظوری لینے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وام کے زرائع کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے ہوٹلوں کو کھولنے کی منظوری کے سلسلے میں ضروری ہدایات بتائی گئی ہیں جن میں سماجی فاصلے، ہجوم پر قابو پانے اور وطن واپس آ کر کاروبار کرنے والے ملازمین سے متعلق ضوابط بتائے گئے ہیں۔ جبکہ ہوٹلوں کو صبح چھ بجے سے لیکر رات 7 بجے تک کھلنے کی اجازت ہو گی۔
محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں لکھا ہے کہ ہوٹلوں کے داخلی راستوں میں ہینڈ سیناٹائزر لازمی ہو گا۔ سماجی فاصلے کے نشانات بھی واضح طور پر فرش پر لگائے جائیں گے۔ مزید برآں یہ کہ ہر ٹیبل میں صرف چار افراد بیٹھ سکیں گے جبکہ ہر ٹیبل کے درمیان ڈھائی فٹ کا فاصلہ ہو گا۔
ہر وطن واپس آنے والے ملازم پر کام شروع کرنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہو گا۔