ابوظہبی پولیس کی اسکولوں میں محفوظ واپسی کے لئے جامع مہم کا آغاز

ابوظہبی پولیس کی اسکولوں میں محفوظ واپسی کے لئے جامع مہم کا آغاز

ابوظہبی پولیس نے تمام احتیاطی تدابیر کے مطابق طلباء اور تدریسی عملے کی فیزیکل کلاس میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی ہے۔

 

 ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ اس آگاہی مہم سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ، قواعد پر عمل کریں اور پک اپ اور ڈراپ آف اوقات کے دوران تیز رفتاری سے گریز کریں۔

 

 سنٹرل آپریشنز سیکٹر میں ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد دحی الحمری نے کہا ہے کہ ان کا ڈائریکٹوریٹ ابوظہبی ، العین اور الدھفرا ریجن میں سڑکوں اور سرنگوں پر پولیس کی نگرانی اور گشت کو تیز کرے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول لے جانے کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور انہیں سکھائیں کہ کیسے وہ محفوظ طریقے سے سڑک عبور کر سکتے ہیں یا اسکول بس سے کیسے جائیں گے؟

 

 انہوں نے بس ڈرائیوروں پر بھی زور دیا کہ وہ تمام حفاظتی اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں ، بشمول مقررہ علاقوں میں رکنا ، بچوں کو باہر نکلنے اور گاڑی میں داخل ہونے کے لیے کافی وقت کی اجازت دینا ، گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھنا ، دھند کے دوران محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا وغیرہ۔

 

 انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو پانچ میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھنا چاہیے جب وہ سرخ سٹاپ کا نشان دیکھیں۔ ریڈ اسٹاپ سائن کھولنے میں ناکام رہنے والے بس ڈرائیوروں کو 500 درہم اور چھ ٹریفک پوائنٹس کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ وہ ڈرائیور جو ریڈ سٹاپ سائن دیکھ کر رکنے میں ناکام رہتے ہیں انہیں 1000 درہم جرمانہ اور 10 ٹریفک پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)


یہ مضمون شئیر کریں: