ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کا دائمی بیماریوں میں مبتلا اور عمر رسیدہ افراد کے لئے موبائل کلینک کا آغاز

دائمی بیماریوں میں مبتلا بزرگ شہریوں  کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام کے طور پر ، ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر نے موبائل کلینک کا آغاز کیا ہے

09 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) دائمی بیماریوں میں مبتلا بزرگ شہریوں کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام کے طور پر ، ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر نے موبائل کلینک کا آغاز کیا ہے جو متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے کام کرے گا۔ امارات میں یہ کلینکس صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کریں گے جن میں بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے معمول کے چیک-اپ اور لیب ٹیسٹ شامل ہیں۔

یہ پروگرام کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور معاشرے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے شروع کیا گیا ہے نیز اس کی مدد سے خاص طور پر بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جن کا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ صحت مند انسان کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

ابو ظہبی کے رہائشی بالخصوص عمر رسیدہ اور دسئمی بیماریوں میں مبتلا افراد ’ریموٹ ہیلتھ کیئر‘ ایپ کے ذریعہ پیش کردہ متعدد خدمات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس ایپ کے زریعے ابتدائی طبی تشخیصی خدمات ، ڈاکٹروں سے آن لائن مشوروں کے علاوہ ، طبی نسخے حاصل کرنے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ شامل ہے۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: