ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے  شہریوں ، رہائشیوں اور مسافروں کے لیے سفری طریقہ کار اپ ڈیٹ

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے شہریوں ، رہائشیوں اور مسافروں کے لیے سفری طریقہ کار اپ ڈیٹ

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے ابوظہبی میں آنے والے مسافروں کے لیے سفری طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ اتوار، 15 اگست 2021 سے نافذ العمل ہے۔ 

 

گرین لسٹ والے ممالک سے ابوظہبی پہنچنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے البتہ انہیں ائیرپورٹ پہنچنے پر اور چھٹے دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ گرین لسٹ کے علاوہ دیگر مقامات آنے والے ویکسن شدہ مسافروں کو 7 دن کے لئے قرنطینہ اور آمد والے دن سمیت چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

یہ قانون مکمل طور پر ویکسین شدہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ان مسافروں پر بھی لاگو ہوتا ہے جن کا ریکارڈ الہوسن ایپ پر موجود ہے۔

 

 گرین لسٹ والے ممالک سے ابو ظہبی پہنچنے والے ایسے افراد جنہوں نے ویکسن نہیں لگوائی، انہیں قرنطینہ ہوئے بغیر چھٹے اور 9وے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ ایسے افراد جنہوں نے ویکسن نہیں لگوائی اور وہ گرین لسٹ سے نہیں آ رہے، انہیں 10 دن کے لئے قرنطینہ کے ساتھ ساتھ آمد کے دن اور 9ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)


یہ مضمون شئیر کریں: