ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا مختلف سرگرمیوں کے لئے کام کرنے کی صلاحیت کی گنجائش کا اعلان

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا مختلف سرگرمیوں کے لئے کام کرنے کی صلاحیت کی گنجائش کا اعلان

08 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے تجارتی ، معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لئے نئے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے جو کہ 7 فروری سے نافذ العمل ہوں گے تاکہ کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ احتیاطی تدابیر کو تقویت دی جاسکے۔  

کمیٹی نے شاپنگ مالز کی آپریٹنگ گنجائش کو 40 فیصد ، جم ، نجی ساحل اور سوئمنگ پولز کو 50 فیصد ، ریستوراں ، کافی شاپس ، ہوٹلوں ، عوامی ساحلوں اور پارکوں کو 60 فیصد، ٹیکسیوں کو 45 فیصد اور بسوں کو 75 فیصد گنجائش تک محدود رکھنے کی منظوری دی ہے۔  

کمیٹی نے تمام فلم تھیٹرز بند کرنے اور پارٹیوں اور اجتماعات کو ممنوع قرار دینے کی بھی منظوری دی ہے جبکہ لوگوں کی تعداد کو شادی کی تقریبات اور خاندانی اجتماعات کے لئے 10 اور جنازوں اور سوگ کی خدمات کے لئے 20 تک محدود کردیا ہے۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: