ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا  امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے ویکسین شدہ رہائشیوں اور مسافروں کے لئے طریقہ کار  اپ ڈیٹ

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے ویکسن شدہ رہائشیوں اور مسافروں کے لئے طریقہ کار اپ ڈیٹ

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ویکسین شدہ شہریوں ، رہائشیوں اور مسافروں کے لیے متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی، امارت میں داخل ہونے کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ بروز جمعہ ، 20 اگست 2021 سے نافذ العمل ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق جن لوگوں نے ویکسن لگوائی ہے اور کلینیکل ٹرائل میں شریک ہیں وہ گرین پاس اور الہوسن ایپ پر 'ای' یا 'سٹار' رکھنے کے ساتھ ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ الہوسن ایپ پر 'ای' نشان حاصل کرنے کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ضروری ہے جس کے بعد منفی نتیجہ ہونے کی صورت میں ای نشان 7 دن تک فعال رہتا ہے۔

 

 ابوظہبی میں داخل ہونے کے بعد ویکسین اور کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے والوں کو مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں ہے بشرطیہ ان کے پاس گرین پاس ہو اور الہوسن ایپ پر فعال ای یا سٹار آئیکن ظاہر ہو رہا ہو۔ بیرون ملک سے آنے والوں کو بھی متعلقہ ٹریول پروٹوکول پر عمل کرنا ہو گا۔ 

 

ویکسن نا لگوانے والوں کے لیے ٹیسٹنگ کا موجودہ طریقہ کار پہلے کی طرح ہی ہے۔ ان کے لیے داخلے کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ یا داخلے کے 24 گھنٹوں کے اندر ڈی پی آئی ٹیسٹ کروانا ضروری ہے نیز اگر امارات میں وہ رہتے ہیں تو کئی اضافی ٹیسٹ بھی کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: