ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے بیرون ملک سفر سے واپس آنے والے ابوظہبی کے شہریوں اور رہائشیوں کے سفری طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جو پیر 5 جولائی 2021 سے عمل میں لایا جائے گا۔
گرین لسٹ میں موجود ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت کے بغیر آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، اور اسکے بعد 6 دن کے وقفے سے دوبارا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جبکہ دوسرے ممالک سے پہنچتے وقت انہیں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، اور سات دن کے لئے قرنطینہ کرنا ہوگا اور 6 دن بعد دوبارا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ یہ پروٹوکول متحدہ عرب امارات کے ویکسینیٹڈ شہریوں اور رہائشیوں پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے کم از کم 28 دن قبل اپنی ویکسین کی دوسری خوراک وصول کی تھی، جو الھوسن ایپ پر ویکسین رپورٹ میں درج ہو۔
گرین لسٹ میں موجود ممالک سے ابوظہبی پہنچنے والے وہ شہری اور رہائشی جنہوں نے اب تک ویکسین وصول نہیں کی، ان کو قرنطینہ کی ضرورت کے بغیر آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور آمد کے چھٹے اور باروھیں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ دوسرے ممالک سے پہنچتے وقت انہیں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، 12 دن کے لئے قرنطینہ اور گیارہویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)