ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کی جانب سے امارت میں متعدد جگہوں کی آپریٹنگ صلاحیت اپ ڈیٹ

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، احتیاط ، صحت ، تحفظ ، حفاظت ، ایمرجنسی ، کرائسس ، ڈیزاسٹر ، عوامی ، مال ، سینما ، ساحل ، پارک ، جم ، ٹیکسی ، وباء

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے امارت میں متعدد جگہوں کی آپریٹنگ صلاحیت کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو 18 جولائی 2021 سے نافذ العمل ہے۔ عوامی ساحل، عوامی پارک، نجی ساحل، سوئمنگ پول، ریستوران، کیفے، ہوٹلوں، بسوں، عوامی فیریوں، جم اور سپا 50 فیصد گنجائش پر کام کریں گے۔

 

شاپنگ مال 40 فیصد اور سینما گھروں کو 30 فیصد کی گنجائش پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ تین مسافر پانچ مسافروں والی ٹیکسی میں اور چار مسافر سات مسافروں والی ٹیکسی میں سفر کرسکتے ہیں۔ کمیٹی نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اور صحت عامہ کو محفوظ رکھنے کے لئے عوامی مقامات پر ماسک پہنیں۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (WAM)



یہ مضمون شئیر کریں: