ابوظہبی اسپورٹس کونسل کا یکم جولائی سے انڈور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ابوظہبی اسپورٹس کونسل کا یکم جولائی سے انڈور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

28  جون 2020: (جنرل رپورٹر)ابوظہبی اسپورٹس کونسل نے یکم جولائی سے ابوظہبی، امارات میں انڈور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسی سہولیات کو کھولنے کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جس میں جم ایکٹیویٹیز بھی شامل ہیں تاہم عملہ پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرے۔ 

جم میں ورزش کرنے والوں کی صلاحیت 40 فیصد تک محدود ہو گی جبکہ ان کو سات دن کھلنے کی اجازت ہے۔ اس میں 12 سال سے لے کر 60 سال تک کے بالغ بچوں کو اجازت ہے۔ ان سہولیات میں آنے والوں کے لئے لازم ہے کہ وہ تربیتی سیشنز میں شرکت سے پہلے اور بعد میں تھرمل چیک اپ سے گزریں، ہر وقت چہرہ پر ماسک اور ہاتھ پر دستانے پہنیں نیز مناسب وقت پر تبدیل بھی کریں۔ 

شرکاء پر لازم ہے کہ کم از کم دو میٹر کا سماجی فاصلہ رکھیں، ذاتی حفظان صحت کی کٹس رکھیں اور انفرادی طور پر تربیت حاصل کریں۔ یہ قوانین مردوں اور خواتین کے لئے قائم فٹنس مراکز، باڈی بلڈنگ مراکز، سنوکر ہالز اور بلئیرڈز، یوگا سینٹرز اور بولنگ کلبوں پر ہو گا


یہ مضمون شئیر کریں: