ابوظہبی اور کوریا اکتوبر میں صحت عامہ کا ہفتہ منائیں گے

محمد ہلال المہیری نے جنوبی کوریا کے گنگنام ڈسٹرکٹ کے میئر جیونگ سن کیون کے ساتھ تجارتی تعلقات کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں

27 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل محمد ہلال المہیری نے جنوبی کوریا کے گنگنام ڈسٹرکٹ کے میئر جیونگ سن کیون کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد آپس میں تجارتی تعلقات کو بڑھانا اور ٹقافت و سیاحت کو آپس میں فروغ دینا ہے۔  

دستخط کی تقریب چیمبر کے زیر اہتمام ایک ان لائن اجلاس کے دوران ہوئی تھی اور اس میں کوریا میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور راشد سعید الشمسی نے بھی شرکت کی تھی۔ 


اس میٹنگ کے دوران المہیری نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی نے ابوظہبی چیمبر نے اپنے کاروباری فرائض کو بخوبی جاری و ساری رکھا تا کہ کاروبار میں ترقی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے اور اس میں کوئی رکاوٹ نا آئے۔ اس کے علاوہ ، ہم نے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے ورچوئل میٹنگز کا انعقاد کیا اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی دانشمندانہ قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور اس سلسلے میں ان کی ہدایت کے مطابق شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم ان چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور مزید خوشحال مستقبل حاصل کریں گے۔




یہ مضمون شئیر کریں: