ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے کوویڈ19 ردعمل کے طور پر وسیع پیمانے پر صحت اور حفاظتی اقدامات کرنے پر ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کی جانب سے کامیابی کے ساتھ ایئرپورٹ ہیلتھ ایکریڈیشن حاصل کیا ہے۔
ہیلتھ ایکریڈیشن سے ابوظہبی ایئرپورٹ کے اقدامات کے معیار کی عکاسی ہوتی ہے جو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کونسل کی ایوی ایشن ریکوری ٹاسک فورس کی سفارشات کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے بہترین طریقوں کے بھی مطابق ہے۔ یہ ہیلتھ ایکریڈیشن کوویڈ19 کے بعد والے صحت کے نئے اقدامات اور طریقہ کار کے کے جائزوں کے بعد دی گئی ہے۔