ابوظہبی عالمی سطح پر پہلا شہر ہے جس نے نئی انقلابی اینٹی کوویڈ دوا کی شپمنٹ وصول کی یے

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، ویکسین ، سوٹروویماب ، صحت ، گلیکسوسمتھ ، مونوکلونل ، سائنس ، موہاپ

ابوظہبی سوٹروویماب حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے، پہلی دوا کی کھیپ 15 جون کو ابوظہبی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔ محکمہ صحت ابوظہبی، گروپ پرچیزنگ آرگنائزیشن (جی پی او)، رافد اور گلیکسو سمتھ کلائن (جی ایس کے) کے درمیان معاہدے کے بعد اس دوا کو متحدہ عرب امارات میں کوویڈ-19 مریضوں کے مخصوص گروہوں کے ابتدائی علاج کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

 

سوٹروویماب ایک مونوکلونل اینٹی باڈی دوا ہے جو نس کے ذریعے وصول کی جاتی ہے۔ قومی سائنسی کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ رہنما ہدایات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بالغ اور بچے جو مخصوص تقاضوں کو پورا کرتے ہیں ان کا علاج سوٹروویماب سے کیا جاسکتا ہے۔ مطالعات کے مطابق یہ دوا 85 فیصد کوویڈ کیسز میں اسپتال میں داخل ہونے اور اموات سے بچا سکتی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام (ایم او ایچ اے پی) نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے سوٹروویماب کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے بعد قومی جائزے کے نتیجے میں جی ایس کے کی نئی دوا کی توثیق کی ہے۔ ایم او ایچ اے پی میں قومی سائنسی کمیٹی اور محکمہ صحت ابوظہبی نے اس دوا کے ذریعے علاج کے پروٹوکول پر کام کیا ہے جو ڈاکٹروں کی رہنمائی کرے گا کہ مریضوں کو خطرے کے حساب سے اور اہلیت کے معیار کے مطابق سوٹروویماب تک رسائی دلائی جائے۔

 

محکمہ صحت ابوظہبی کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد کابی نے کہا کہ ابوظہبی کوویڈ-19 کے دوران پائداری اور تحفظ کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنے نمبر ون شہر کی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق قیادت کی جانب سے مستقل حمایت اور رہنمائی کے ذریعے ہم مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کوویڈ ٹریٹمنٹس کی تلاش اور انکا جائزہ لینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ابوظہبی، متحدہ عرب امارات اور اس سے آگے ہماری آبادی ہر طرح کے نئے علاج سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوا دوا سازی کی ترقی میں سب سے آگے ہے اور اس وباء کو ختم کرنے کی ہماری جنگ میں ایک طاقتور آلہ ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: