18 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی اور محکمہ صحت نے کوویڈ19 ویکسینوں کے کلینیکل ٹرائلز میں قومی ویکسی نیشن پروگراموں کے رضاکاروں کے لئے ابوظہبی میں حفاظتی پروٹوکول کی منظوری دے دی ہے جو کہ 17 جنوری سے نافذ اعمل ہے۔
الہوسن ایپ پر رضاکاروں کے لئے گولڈ سٹار اسٹیٹس تب ظاہر ہوتا ہے جب وہ ویکسن کی مکمل دوائیں لے لیں اور اس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروائیں جبکہ ویکسن لگوانے والوں کے لئے “ای” اسٹیٹس دو دوائیں لینے کے 28 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے پر ظاہر ہوگا۔
جو لوگ گرین ممالک سے آرہے ہیں ، ان کو قرنطینہ کی ضرورت کے بغیر ، آمد کے وقت اور 6 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو لازمی طور پر 10 دن کے لئے قرنطینہ، آمد کے وقت پی سی آر ٹیسٹ اور 8 دن بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اگر کسی مثبت کیس والے شخص سے رابطے میں ہوں تو 5 دن کے لئے قرنطینہ ضروری ہے اور 4 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ نتیجہ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کیا جا سکتا ہے۔