08 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت ابو ظہبی اور ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر نے نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی دامان کے تعاون سے ایک نئے اقدام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد امارات میں زیادہ رسک والے افراد (جن میں 60 سال سے زیادہ عمر کے شہری اور دائمی مرض میں مبتلا افراد شامل ہیں) کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام ، جو پائلٹ مرحلے کے دوران 12،000 مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا ہے ، شرکاء کو ان کی مسلسل صحت اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے علاج معالجے کے منصوبوں کو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ عوامی اور نجی صحت کی سہولیات کے اشتراک سے، ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر اور دامان مختلف گروپس سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ عوام میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے کلیدی فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاسکے جس میں ڈاکٹر کی ریموٹ مشاورت ، ریموٹ مانیٹرنگ اور ہوم ہیلتھ کئیر شامل ہے۔یاد رہے کہ یہ اقدام محکمہ صحت ابوظہبی اور ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کا 'دائمی بیماریوں میں مبتلا بزرگ شہریوں کے لئے کمیونٹی ہیلتھ کیئر پروگرام' کا ایک حصہ ہے۔