17 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی برائے کوویڈ19 نے کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کی سرگرم کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ملک کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ نیا طریقہ کار آج اتوار ، 17 جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔
کمیٹی نے منفی پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے 72 گھنٹے کے بعد 48 گھنٹوں اندر امارات میں داخلے کی اجازت دی ہے۔ مزید برآں چار دن یا اس سے زیادہ رہنے والوں کو داخلے کے چوتھے دن لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور آٹھ دن یا اس سے زیادہ رہنے والوں کو داخلے کے آٹھویں دن ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
یاد رہے کہ ابو ظہبی میں داخل ہونے والے دن کو یوم اول شمار کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر لاگو ہوتا ہے ، جن میں ابوظہبی کے رہائشی بھی شامل ہیں ، سوائے ان کے کہ جنہوں نے قومی ویکسی نیشن پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر ویکسین لگوائی ہے اور فیز 3 کے ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے وہ رضاکار جن کی الہوسن ایپ میں ایک فعال حیثیت ہے (یعنی لیٹر 'ای' یا گولڈ سٹار)۔