ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے  متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر دیا

ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر دیا

ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ19 نے متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کا طریقہ کار اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کا اطلاق 19 ستمبر 2021 بروز اتوار سے ہو گا۔

 

 نئے قواعد کے مطابق کوویڈ19 ٹیسٹنگ داخلے کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ابوظہبی میں کوویڈ19 انفیکشن کی شرح میں 0.2 فیصد کمی کے اعلان اور کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس سسٹم کو نافذ کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

 

ڈیزاسٹر کمیٹی کیسز کی نگرانی کرتی رہے گی اور تمام شہریوں ، رہائشیوں اور سیاحوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے اور کوویڈ19 کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور قوم کی پائیدار بحالی کو آگے بڑھانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: