کوویڈ19 حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی وجہ سے متحدہ عرب امارات ایکسپو 2020 دبئی کے محفوظ افتتاح اور آپریشنز کے قابل ہوا ہے۔ دبئی ایکسپو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں پہلی عالمی ایکسپو ہے جس میں 31 جنوری تک 11.6 ملین سے زیادہ افراد نے شرکت کی ہے۔
ماہرین نے اس کامیابی کے پیچھے متحدہ عرب امارا5 کی کووِڈ سے نمٹنے کی زبردست حکمت عملی کو قرار دیا ہے۔
ہیلتھ اینڈ ویلنس ویک بزنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے، صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ہیلتِ کئیر قوانین، پالیسیوں اور مضبوط انفراسٹرکچر کا مطلب ہے کہ قیادت کو یقین ہے کہ کوویڈ19 کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا جا سکتا ہے۔
اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ہیلتھ ریگولیشن سیکٹر، وزارت صحت و روک تھام،ڈاکٹر امین حسین العمیری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی ہیلتھ کئیر خدمات اور کمیونٹی کے ساتھ وابستگی بہت اچھی ہے۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے سارے متحدہ عرب امارات سے کہا کہ 'لاشیلون ہام'، جس کا مطلب ہے 'فکر نہ کریں'۔
انہوں نے کوویڈ19 کے دوران متحدہ عرب امارات کی تیز رفتار فیصلہ سازی سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ امارات نے چار گھنٹوں کے اندر موڈرنا ویکسین کے لیے منظوری حاصل کی تھی اور ہم مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں واحد ملک تھے جس نے سائنوفارم ویکسین کے لیے کلینیکل ٹرائلز شروع کیے تھے۔
اس ملک کی خوبصورتی یہ تھی کہ ہمیں کمیونٹی کی طرف سے بھی زبردست تعاون حاصل رہا اور ٹرائلز میں 54,000 رضاکاروں نے شرکت کی جبکہ 200 سے زیادہ قومیتوں کے لوگ یہاں رہتے ہیں جو تمام ہی رہنما اصولوں اور قواعد پر عمل پیرا ہیں۔ آپ نے صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ہماری مدد کی اور یہی وہ چیز ہے جس نے ایکسپو 2020 کو کامیابی سے منعقد کیا جس وجہ دے لاکھوں لوگ ایکسپو کے لئے آئے۔
نائب صدر اور جنرل منیجر - گلف، گلاسکوسنتھکلائن، گیزم اکالین، نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فارماسیوٹیکل سیکٹر کے ساتھ تعاون کس قدر مشکل تھا۔ متحدہ عرب امارات دنیا کا دوسرا ملک تھا جس نے 24 گھنٹوں کے اندر ایک ایسی دوا تک رسائی دی جو زندگی بچانے والی پروڈکٹ تھی۔ یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ حکومت فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے شراکت کرنے میں کس قدر دلچسپی رکھتی ہے۔
صدر اور سربراہ، گلف کلسٹر، نووارٹس فارماسیوٹیکلز، محمد عز الدین، نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے جہاں جدت تک رسائی ہو۔
اس کی ایک عمدہ مثال یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ویکسین تقریبا اسی وقت دستیاب ہو گئی تھی جب وہ مینوفیکچرنگ ملک میں دستیاب تھیں۔
اس بات کو یقینی بنانا کہ عوام ویکسین لگوانے کی اہمیت کو سمجھیں اور جلد از جلد ایسا کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں؛ ایک کامیابی ہے۔ ہم نے وزارت صحت و روک تھام کے ساتھ اس آگاہی کو بڑھانے کے لیے مختلف پروگراموں پر کام کیا ہے۔
عز الدین نے کوویڈ19 کے دوران اپنی دیگر ہیلتھ کئیر خدمات کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
بزنس فورم کا انعقاد ہیلتھ اینڈ ویلنس ویک کے ایک حصے کے طور محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے کیا گیا جو کہ ایکسپو 2020 کے پروگرام برائے پیپل اینڈ پلانیٹ کے تحت منعقد ہونے والے 10 تھیم ویکز میں سے ایک ہے۔