عبداللہ بن زاید نے روس اور جرمنی کے سفیر سمیت افغانستان کے جنرل قونصل کی متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کی کوششوں کو سراہا

عبداللہ بن زاید نے روس اور جرمنی کے سفیر اور افغانستان کے جنرل قونصل کی متحدہ عرب امارات سے اپنے اپنے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کی کوششوں کی قدر کی اور انہیں سراہا۔

 13 جون 2020: (جنرل رپورٹر) امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عبداللہ بن زاید النہیان نے روسی سفیر سرگئی کزنتسوو، جرمنی کے سفیر ارنسٹ پیٹر فشر، اور افغانستان کے جنرل قونصل جنرل مسعود عزیزی کی متحدہ عرب امارات سے اپنے اپنے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کی کوششوں کی قدر کی اور انہیں سراہا۔

یہ بات شیخ عبداللہ نے تینوں سفارکاروں کے ساتھ وڈیو کال کے دوران کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کو ہموار کرنے کی وزارت کی کوششوں کے لئے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کا تعاون دنیا کی تمام اقوام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ کوویڈ19 جیسے وبائی امراض کے مقابلہ میں ہم آہنگی سے کام کرنے اور باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار نے تینوں ممالک کے ساتھ مراعات یافتہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے ساتھ امارات کی جانب سے تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: