سپوتنک وی ویکسین ڈیلٹا کوویڈ قسم کے خلاف 90 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے

کورونا وائرس کی اسپوٹنک وی ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 90 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔

نووسیبیرسک اسٹیٹ یونیورسٹی کی لیبارٹری کے سربراہ اور روسی اکیڈمی آف سائنسز (آر اے ایس) کے متعلقہ رکن سرگئی نیٹیسوو نے اسپوٹنک کو بتایا کہ روس میں استعمال ہونے والی اسپوٹنک وی کورونا وائرس ویکسین نئے ڈیلٹا اسٹرین کے خلاف کافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

 

برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق، ایم آر این اے اور ویکٹر ویکسین، بشمول اسپوٹنک وی، ڈیلٹا ویرینٹ سے تحفظ فراہم کرتی ہے، اگرچہ کم حد تک، لیکن پیچیدگیاں پیدا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ نیٹیسوو نے کہا کہ اسپوٹنک وی نے ابتدائی ویریینٹس کے خلاف 95 فیصد تحفظ فراہم کیا اور اب وہ 'ڈیلٹا' ویریینٹ کے خلاف 90 فیصد تحفظ دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف، پہلے سے تیار کردہ ویکسینز کا استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ کافی مؤثر ہیں۔

 

جون کے آخر میں اسپوٹنک وی ویکسین تیار کرنے والے گاملایا ریسرچ سینٹر کی آبادی میں تغیر پذیری کے میکانزم لیبارٹری کے سربراہ ولادیمیر گوشچن نے کہا کہ روسی ویکسین شاٹس ڈیلٹا اسٹرین کی وجہ سے کوویڈ-19 کے شدید اور مہلک کیسیز کے خلاف تقریباً 100 فیصد تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔

 

روس اگست 2020 میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین رجسٹر کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا، تیار کردہ ویکسین کو اسپوٹنک وی کا نام دیا گیا تھا۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے ایک ٹرائل کے مطالعہ کے مطابق اسپوٹنک وی ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔ دریں اثنا، گاملیا نیشنل ریسرچ سینٹر آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی، جس نے اسپوٹنک وی تیار کی ہے اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے بتایا ہے کہ اسپوٹنک وی کی افادیت 97.6 فیصد ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: