کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات کی ویکسینیشن مہم کی کامیابی 85 فیصد کے قریب

متحدہ عرب امارات ویکسینیشن مہم، ویکسی نیشن مہم امارات، امارات ویکسین شرح

متحدہ عرب امارات کی قومی ویکسینیشن مہم نے اہل آبادی میں 80 فیصد کے قریب کامیابی حاصل کر لی۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر تہر العمیری نے منگل کو ہفتہ وار کوویڈ-19 بریفنگ میں بتایا کہ 84.66 فیصد آبادی نے ویکسین حاصل کی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے 95 فیصد سے زائد افراد نے ویکسین حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر العمیری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ویکسین لگانے کی مہم عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے کیونکہ یہ آبادی کے لئے کوویڈ-19 کے خلاف مختلف اور بہترین ویکسینز فراہم کرتی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں استعمال کے لیے چار ویکسین کا اختیار دیا گیا ہے: فائزر بائیو این ٹیک، آکسفورڈ اسٹرازینکا، اسپوٹنک وی اور چین کی طرف سے بنائی جانے والی سینوفارم، جسے اب متحدہ عرب امارات کی فرم جولفر راس الخیمہ میں حیات-وکس کے نام سے تیار کر رہی ہے۔

 

ڈاکٹر العمیری نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں فیلڈ اسپتالوں کا قیام اس وباء سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت میں اضافے کا مرکز رہا ہے۔ وباء کے دوران ملک بھر میں قائم 10 فیلڈ اسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ 1500 طبی ماہرین کا عملہ موجود ہے۔ ڈاکٹر العمیری نے کہا کہ فیلڈ اسپتال زندگیاں بچانے اور معاشرے کی صحت اور تندرستی کے تحفظ میں نہایت مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

م 

ڈاکٹر العمیری نے یاد دلایا کہ لوگوں کو صرف اس صورت میں اجتماعات، نمائشوں اور تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی جب انہوں نے کوویڈ-19 ویکسین حاصل کی ہو یا کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لیا ہو، اور پی سی آر کی منفی رپورٹ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت موجودہ حفاظتی رہنما ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ویکسین حاصل کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پر کوویڈ-19 وائرس اثر انداز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ذریعے کوویڈ-19 ہو جانے کی صورت میں آپ کو کم پیچیدگیاں اور ہلکی علامات ظاہر ہوں گی۔

 

دی نیشنل (The National)



یہ مضمون شئیر کریں: