نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کوویڈ19 کے دوران ای لرننگ کے لئے راہ ہموار کروانے والے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا ہے۔
نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ، دبئی میں کم از کم پانچ میں سے تین والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے عمل کے دوران فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔
بدھ کے روز ، کے ایچ ڈی اے نے اپنے حالیہ سروے کے نتائج جاری کیے ہیں جس کے مطابق دبئی میں 61 فیصد والدین اپنے بچوں کی اسکول کلاسز میں بہت زیادہ مدد کر رہے ہیں خاص طور پر کوویڈ19 کے بعد آن لائن تعلیم میں والدین نے بچوں کا بہت ساتھ دیا ہے۔
اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آن لائن تعلیم نے والدین کی ایک خاصی تعداد کو پہلے سے زیادہ اپنے بچوں کی تعلیم کے قریب لایا ہے۔
کے ایچ ڈی اے نے کہا ہے کہ بہت سے والدین اپنے بچوں کے سبق کو پہلے دیکھ سکتے ہیں جس سے وہ کوویڈ19 کے دوران اساتذہ کے کام کی بہت تعریف کرتے ہیں۔
دبئی میں سروے میں حصہ لینے والے کم از کم 90 فیصد والدین نے کہا ہے کہ وہ اسکولوں ، کے ایچ ڈی اے اور متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے کئے جانے والے انسداد کوویڈ19 اقدامات سے "مطمئن" ہیں۔
کے ایچ ڈی اے میں دبئی سکولز انسپکشن بیورو کی سی ای او فاطمہ بیلریف نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی برادری نے کوویڈ19 چیلنج سے بہت کچھ سیکھا ہے حس میں طلباء اور تدریسی عملے کی فلاح و بہبود، سماجی فاصلے کے ساتھ تعلیم فراہم کرنا اور گھر اور اسکول سے ہڑھانے والے اساتذہ کے کردار کو بڑھانا شامل ہے۔
اپنی رپورٹ میں ، اتھارٹی نے اساتذہ ، والدین اور طلباء کی فاصلاتی تعلیم میں منتقلی کے دوران کی جانے والی کامیاب کوششوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ بہتری اور مزید تبدیلیوں کے لیے سفارشات کی وضاحت کی۔ سیکھنے کے مختلف طریقوں پر عمل درآمد کرنا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدید ٹولز کا تعارف کروانا ایسے اقدامات ہیں جنہوں نے تعلیمی برادری پر مثبت اثر ڈالا۔ ان میں والدین اور اساتذہ کے درمیان دو طرفہ رابطے بھی شامل ہیں۔
تعلیمی برادری کی مدد کرنے والے اہم منصوبے:
رپورٹ میں متعلقہ حکام کی جانب سے والدین ، اساتذہ اور طلبہ کی مدد کے لیے عمل میں لائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
ان دس ٹوگیدر دبئی: یہ اقدام ایک ورچوئل گڈی بیگ پر مشتمل ہے جو تدریس اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے وسائل سے بھرا ہوا ہے۔ حکام نے متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں مختلف تنظیموں کے ذریعہ فراہم کردہ ایپس ، ویب سائٹس ، خدمات اور دیگر وسائل پر مشتمل ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔
وٹ ورکس ایکس: حکام کی طرف سے آن لائن سیشن شروع کیے گئے تھے تاکہ اساتذہ اور پرنسپل فاصلاتی تعلیم سیکھنے کے دورانیے کے دوران اپنے اسکولوں میں جو کام کر رہے تھے اس کو شیئر کریں۔
مفت ورکشاپس: بروقت ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تاکہ والدین مختلف ماہرین تعلیم سے مثبت طریقوں کو سیکھ سکیں۔