امارات اسکائی کارگو نے 50 سے زائد مقامات پر کوویڈ19 ویکسین کی 50 ملین خوراکیں فراہم کیں

امارات اسکائی کارگو نے 50 سے زائد مقامات پر کوویڈ19 ویکسین کی 50 ملین خوراکیں فراہم کیں

7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے موقع پر ، امارات اسکائی کارگو دنیا کا پہلا ایئرلائن کارگو کیریئر بن گیا ہے جس نے دنیا بھر میں 50 ملین سے زیادہ کوویڈ19 ویکسین کی خوراکیں اور 100 ٹن سے زیادہ سرنجوں کی ترسیل کی ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق امارات اسکائی کارگو نے دبئی کے ذریعے اپنے نیٹ ورک پر مینوفیکچرنگ مقامات سے 50 مقامات پر 150 سے زیادہ پروازوں پر 220 ٹن سے زیادہ کوویڈ19 ویکسین ، جو 50 ملین سے زائد خوراکوں کے برابر ہے، منتقل کی ہے۔ 

 

مجموعی طور پر ، کیریئر نے چھ مختلف اقسام کی کوویڈ19 ویکسینوں کو منتقل کیا ہے۔ امارات کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ، کارگو نبیل سلطان نے کہا ہے کہ امارات اسکائی کارگو کو عالمی یوم صحت سے قبل ہی 50 ملین کوویڈ19 ویکسین کی فراہمی کے سنگ میل تک پہنچنے پر فخر ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: