متحدہ عرب امارات میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے فائزر: کیا کووِڈ ویکسینیشن لازمی ہے؟

بچوں کے لئے لازمی ویکسین، 5 سال سے اوپر بچوں کے لئے ویکسین، متحدہ عرب امارات بچوں کی ویکسین


متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر کوویڈ19 ویکسین کا کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ویکسین دو خوراکوں میں لگائی جائے گی جبکہ دوسری پہلی خوراک کے تین ہفتے بعد دی جائے گی

 

 ایک بیان میں، وزارت نے کہا ہے کہ ویکسین رضاکارانہ ہے اور لازمی نہیں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ویکسین پیش کرنے کا فیصلہ طبی شواہد اور عالمی اور مقامی سطح پر سخت ٹیسٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

 

 وزارت نے بتایا کہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور معاشرے کی حفاظت، قوت مدافعت کو بڑھانے، پیچیدگیوں کو روکنے اور ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح کو محدود کرنے کے لیے ایک بہترین ٹول ہے۔ 

 

شعبہ صحت عامہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر حسین عبدالرحمن الرند نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں بچوں کے لیے ویکسین کی حفاظت اور تاثیر ثابت ہوئی ہے۔ کئی عرصے سے، دنیا بھر کے بچے مختلف بیماریوں اور وائرسوں کے خلاف ویکسین حاصل کر رہے ہیں اور فائزر سمیت کوویڈ19 کی دیگر ویکسین بھی انہی ویکسنز کی طرح ہیں۔

 

 انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں۔ بچوں کو ویکسین لگانے سے ان کی حفاظت ہوگی اور ان کے آس پاس کے لوگوں خاص طور پر بوڑھے افراد کی صحت کی حفاظت ہو گیا

 

 دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ بچوں کے لیے ویکسینیشن اختیاری ہے اور والدین کی رضامندی پر مبنی ہے۔ 

 

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ویکسینیشن سنٹرز میں جائیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: