متحدہ عرب امارات: 5 سالہ سلور ویزا رکھنے والوں کو سفری پابندیوں سے استثنی حاصل

سلور ویزہ رکھنے والے اماراتی شہری، سفری پابندیوں سے مستثنی اماراتی افراد، امارات سفری پابندیوں کوویڈ

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے باقاعدہ اور چارٹر پروازوں پر مستثنیٰ مسافروں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے۔ نئے اعلان کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے "سلور ویزا" رکھنے والوں کو اب ان ممالک سے بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہے جہاں سے عام مسافروں کا داخلہ معطل ہے۔

 

 جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اب سلور ویزا رکھنے والے شہریوں کو بھی سفری پابندیوں سے استثنی حاصل ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل صرف گولڈن ویزا (10 سال کی میعاد) رکھنے والوں کو سفری پابندیوں سے استثنی حاصل تھا۔ مستثنی افراد کی دیگر اقسام میں سفارتی مشن کے ممبر اور متحدہ عرب امارات کے سلور اور گولڈن شہریت کے شہری شامل ہیں۔ سخت قوانین کا اطلاق ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، جمہوریہ کانگو ، نیپال ، نائیجیریا ، یوگنڈا ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویتنام اور زیمبیا پر ہوتا ہے جن پر سفری پابندی عائد ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: