ابوظہبی اسٹیم سیل سینٹر کی کاوشوں سے 5 ہزار کوویڈ19 صحتیاب ، لیوکیمیا کے چار مریض بھی شامل

ابوظہبی اسٹیم سیل سینٹر کی کاوشوں سے 5 ہزار کوویڈ19 صحتیاب ، لیوکیمیا کے چار مریض بھی شامل

29 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی اسٹیم سیل سنٹر (اے ڈی ایس سی سی) کے مطابق ، جدید کورونا وائرس اسٹیم سیل علاج سے 5 ہزار کوویڈ19 مریضوں کو صحتیاب ہونے میں مدد ملی ہے۔مزید برآں ، لیوکیمیا کے چار مریض بھی اسی علاج کے تحت ٹھیک ہو گئے ہیں جسے یو اے ای سی ایل 19 کہا جاتا ہے۔

 ابوظہبی اسٹیم سیل سینٹر نے 5 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کئے۔ مختلف ٹرائلز کے بعد ، اے ڈی ایس سی سی کے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یو اے ای سی ایل 19 نے اسپتال میں داخل ہونے کی مدت کو 22 دن سے گھٹا کر صرف چھ دن کردی ہے۔ مزید تجزیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسٹیم سیل کے ساتھ علاج کیے جانے والے مریضوں کو معیاری تھراپی سے علاج کرنے والے مریضوں کے مقابلے میں سات دن سے بھی کم عرصے میں صحت یاب ہونے کا امکان 3.1 گنا زیادہ ہوتا ہے اور اسٹیم سیل کے علاج حاصل کرنے والے 67 فیصد مریض صحتیابی کے بعد نئے علاج کا رخ کرتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: