متحدہ عرب امارات واپسی کے لئے 48گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی قرار

متحدہ عرب امارات واپسی کے لئے 48گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی قرار

30  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں واپسی کے لئے اماراتی گورنمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو غیرملکی امارات واپس آنا چاہتے ہیں ان کے لئے لازم ہے کہ کم از کم 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروایا ہو اور اس کی رپورٹ بھی منفی آنا لازمی ہے۔ اس قانون کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا اور اس کے بغیر امارات کے رہائشی کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وفاقی اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت نے کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں کے تحت کیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت اماراتی حکومت نے امارات میں داخلے سے قبل پیشگی شرائط کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں یہ اہم بات موجود ہے کہ امارات واپس آنے والوں کو کسی منظور شدہ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کروانا ہونا ہو گا جبکہ فی الحال 17 ممالک کے 106 شہروں میں منظور شدہ لیبارٹریز موجود ہیں۔ یہ تعداد 31 ملکوں اور 150 لیبارٹریز تک بڑھائی جا رہی ہے۔ مزید برآں یہ کہ امارات آنے والے ہر شخص کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

منظورشدہ لیبارٹریز کی فہرست اس ویب سائٹ سے دیکھی جا سکتی ہے۔

Smartservice.ica.gov.ae



یہ مضمون شئیر کریں: