جی42 ہیلتھ کیئر اور اسٹرازنیکا  کا طبی تحقیق اور تشخیص میں باہمی تعاون

جی42 ہیلتھ کیئر اور اسٹرازنیکا کا طبی تحقیق اور تشخیص میں باہمی تعاون


  ابوظہبی کی ایک معروف ہیلتھ ٹیک کمپنی جی42 ہیلتھ کئیر اور بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی اسٹرازنیکا نے طبی تحقیق اور تشخیصی فریم ورک کو مزید بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کا اعلان کیا ہے۔ 

 

 یہ اعلان اس سال اکتوبر میں محکمہ صحت - ابوظہبی (ڈی او ایچ) اور اسٹرازنیکا کے درمیان تعاون کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد کیا گیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت میں جدت کو فروغ دیا جا سکے تاکہ مریضوں کی معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں اضافہ کیا جا سکے۔ 

 

 محکمہ صحت- ابوظہبی کے چیئرمین عبداللہ بن محمد الحمید اور سویڈن کی خارجہ تجارت اور نورڈک امور کی وزیر اینا ہالبرگ نے تعاون کے اعلامیہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

 

 اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر، جی42 ہیلتھ کیئر اور اسٹرازنیکا حقیقی دنیا کے شواہد کو تلاش کرنے اور آئی آر او ایس کے ذریعے کلینیکل ٹرائلز کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے - 

 

 اس موقع پر عبداللہ بن محمد الحمید نے کہا ہے کہ اہم کمپنیوں کے ساتھ ہماری شراکت داری ابوظہبی کی لائف سائنسز میں جدت طرازی کے انکیوبیٹر اور عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر پوزیشن کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ ہماری تمام کوششیں امارات کے عالمی سائنسی بنیادوں پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیاری اور موثر ہیلتھ کئیر کی خدمات فراہم کرنے اور صحت کی دیکھ بھال میں جدید ترین جدت اور ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے وژن کے مطابق ہیں۔

 

 اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے، جی42 ہیلتھ کیئر کے سی ای او اشیش کوشی نے کہا ہے کہ ہمیں اسٹرازنیکا کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات میں تحقیق اور تشخیص کے وسیع مواقع پر کام کرنے پر فخر ہے۔ ہم اپنے علم کو بانٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے مواقع کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری میں اس شعبے اور خطے کے ہیلتھ کئیر کے منظر نامے کے مستقبل کے لیے ناقابل یقین صلاحیت موجود ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: