اماراتی حکومت نے 31 مئی سے دوبارہ تیس فیصد سرکاری ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت کا اعلان کر دیا

اماراتی حکومت نے 31 مئی سے دوبارہ تیس فیصد سرکاری ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت کا اعلان کر دیا

28 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن  ریسورسز (ایف اے ایچ آر) نے بروز اتوار 31 مئی تک تمام سرکاری اداروں کو دوبارہ زیادہ سے زیادہ 30 فیصد ملازمین کے کام کرنے کی صلاحیت پر واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ حالات کے ساتھ آہستہ آہستہ یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق کچھ ملازمین کو دفتر سے کام کرنے سے استثنی حاصل ہے اور ایسے ملازمین گھروں سے ہی آن لائن کام کرتے رہیں گے۔استثنی کے حامل افراد میں حاملہ خواتین، بزرگ، دائمی بیماری میں مبتلا افراد اور کمزور قوت مدافعت والے افراد شامل ہیں۔مزید کہا کہ بتدریج دفاتر میں کام کو پہلے کی طرز پر لانے کے لئے تمام وفاقی اداروں اور ملازمین کو صحت سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

مزید برآں یہ کہ دفاتر میں کام پر واپس آنے کے انتظامات سے متعلق ایف اے ایچ آر تفصیلی قوائد و ضوابط جاری کرے گی جو تمام وفاقی اداروں کو بھیج دئیے جائیں گے۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: