محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) نے 31 جولائی سے 'گرین لسٹ' مقامات کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے۔ ان منزلوں سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو، ابوظہبی میں اترنے کے بعد، لازمی قرنطینہ اقدامات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا اور ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ چھٹے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ ان ممالک سے آنے والے، بغیر ویکسین وصول کرنے والے، مسافروں کو لازمی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے لیکن انہیں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے علاوہ چھٹے اور بارہویں دن مزید دو پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔
"گرین لسٹ" کے اندر شامل ممالک اور علاقوں کو بین الاقوامی پیش رفت کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ فہرست میں شمولیت متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے صحت اور تحفظ کے سخت معیار سے مشروط ہے۔
31 جولائی تک تازہ ترین 'گرین لسٹ' میں یہ ممالک شامل ہیں؛ البانیہ، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلجیم، برونائی، بلغاریہ، کینیڈا، چین، چیک جمہوریہ، جرمنی، ہانگ کانگ (ایس اے آر)، ہنگری، اسرائیل، اٹلی، مالدیپ، ماریشس، مالدووا، نیوزی لینڈ، پولینڈ، رومانیہ، سعودی عرب، سربیا، سیشلز، سنگاپور، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، یوکرائن اور امریکہ۔
خلیج ٹائمز (Khaleej Times)