ابوظہبی نے بدھ ، 23 جون کو 31 مختلف مقامات پر مشتمل اپنے ممالک ، خطوں اور علاقوں کی ’گرین لسٹ‘ کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس میں مزید چھ ممالک شامل کر دئیے گئے ہیں۔ اس کا اطلاق 23 جون 2021 سے ہو گا۔
پچھلی گرین لسٹ کے مقابلے میں نئی فہرست میں آسٹریا ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، اٹلی ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔ اس میں اب کیوبا ، کرغزستان اور روس شامل نہیں ہیں۔
ابوظہبی امارت میں لینڈنگ کے بعد ان مقامات سے آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ اقدامات سے استثنیٰ حاصل ہو گا تاہم ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر انہیں پی سی آر ٹیسٹنگ کرانے کی ضرورت ہوگی۔ ویکسن لگانے والے مسافروں کو چھٹے دن فالو اپ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہو گی جبکہ جن افراد کو مکمل طور پر ویکسینی نہیں لگائی جاتی ہے ان کو چھٹے اور بارہویں روز دوبارہ فالو اپ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔
تازہ ترین گرین لسٹ میں مندرجہ ذیل مقامات شامل ہیں:
· آسٹریلیا
· آسٹریا
· آذربائیجان
· بھوٹان
· برونائی
· چین
· ڈنمارک
· فن لینڈ
· جرمنی
· گرین لینڈ
· ہانگ کانگ
· آئس لینڈ
· اسرائیل
· اٹلی
· جاپان
· مالٹا
· ماریشیس
· مالڈووا
· مراکش
· نیوزی لینڈ
· ناروے
· پرتگال
· سعودی عرب
· سنگاپور
· جنوبی کوریا
· اسپین
· سویڈن
· سوئٹزرلینڈ
· تائیوان ، چین کا صوبہ
· ریاستہائے متحدہ امریکہ
· ازبکستان
سیاحت کے شعبے کے ریگولیٹر کے ذریعہ اعلان کردہ نئی گرین لسٹ کے مطابق محکمہ ثقافت اور سیاحت (ڈی سی ٹی) نے پرانی 13 جون والی فہرست کو تبدیل کر دیا ہے۔ ڈی سی ٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گرین لسٹ صرف اسی جگہ پر لاگو ہوتی ہے جہاں سے مسافر کی شہریت نہیں بلکہ جس جگہ سے وہ متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فہرست میں شامل ہونا متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور صحت اور حفاظت کے سخت معیار سے مشروط ہے۔