(جنرل رپورٹر) ابوظہبی کی فلاحی تنظیم معان نے رمضان المبارک میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگوں کو امداد فراہم کی ہے
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم معان نے اپنے پروگرام " اکٹھے ہم اچھے ہیں" کے تحت رمضان المبارک کے مہینے میں 3 لاکھ 50 ہزار سے لوگوں کو امداد فراہم کی ہے-
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وان کے مطابق معان کو اس دوران لاکھوں درہم کے فنڈز بھی موصول ہوئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے لوگوں نے باقاعدہ ساتھ دیا اور ساتھ ہی ساتھ 5 ہزار سے زائد رضاکاروں نے خود اس کام کے لئے رجسٹرڈ کروایا-
اس پروگرام کے تحت 8,000 اہل طالب علموں کی اسکولز فیس بھی ادا کی گئیں جبکہ ابو ظہبی کے دیگر 14 سرکاری اداروں نے بھی آگے بڑھ کر 4,000 لیپ ٹاپ تقسیم کئے تا کہ فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بچے تعلیم جاری رکھ سکیں-
معان کے اس پروگرام کے تحت ابو ظہبی,العین اور الظرافہ کے تقریبا 3لاکھ ورکرز کو 11ملین سے زائد رقم کا کھانا پہنچایا گیا ہے- مزید برآں صحت مند کھانے پینے کی اشیاء کی 4,700 ٹوکریوں کو تقسیم کیا گیا جس سے 22,000 سے زائد لوگ مستفیض ہوئے-